• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175863

    عنوان: ناموں كے ساتھ سید لكھنا؟

    سوال: آج کا ناموں کے ساتھ سید لکھنے کا بہت رواج ہے ،کیا سب سید سادات میں ہی آتے ہیں؟ براہ کرم تھوڑا جلدی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 406-333/D=05/1441

    جو لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالی عنہا کے بطن سے ہیں انھیں سید کہا جاتا ہے سادات کے بہت سے خاندان ایسے ہیں جن کے پاس نسب نامہ موجود ہے ”نسب نامہ سادات“ کے نام سے کتاب بھی چھپی ہوئی ہے ۔

    پس جو شخص سادات میں نہ ہو اسے سید نہیں لکھنا چاہئے لیکن بعض علاقوں میں سادات میں سے نہ ہونے کے باوجود اپنے کو سید لکھنے کا رواج ہے اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں اس لئے تحقیق کے بغیر کسی کے جھوٹا ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند