متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 175235

مدیان نام کیسا ہے میم کے زبر کے ساتھ؟اور اس کا معنی کیا ہے؟

Published on: Dec 9, 2019

جواب # 175235

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 310-246/D=04/1441



ہمیں اُردو فارسی عربی کی لغت کی کتابوں میں ”مَدیان“ میم کے زبر کے ساتھ کوئی لفظ نہیں ملا؛ البتہ ”مِدْیَان“ میم کے زیر کے ساتھ یہ لفظ لغت کی کتابوں میں ہے جس کے معنی: بہت قرض دینے والا۔ اور بہت قرض لینے والا، دونوں آتا ہے اور یہ لفظ عورت مرد دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات