• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174950

    عنوان: امیر حمزہ كا معنی

    سوال: ہمارے یہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے ماشاء اللہ ہم نے اس بچے کا نام امیر حمزہ رکھا ہے ۔ نام کے معنی مطلب تفصیل سے مرحمت فرمائیں، نیز اس بچے کے بہترین اخلاق و کردار کے لیے آپ دعاء بھی فرمائیں جزاکم اللّہ تعالیٰ۔

    جواب نمبر: 174950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:314-207/sn=3/1441

    ”امیر“ کے معنی ہے، سردار، حکمراں، شہزادہ، اور ”حمزہ“ کے معنی ہے شیر (القاموس الوحید) نیز حمزہ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاجان کا نام تھا، آپ نے ماشاء اللہ اچھے نام کا انتخاب کیا ہے، اللہ تعالیٰ برکت دے اور آپ کے بیٹے کو خوش اخلاق اور پاکیزہ کردار کا حامل بنائے، نیز والدین کے لیے اسے دنیا وآخرت میں سرخ روئی کا ذریعہ بنائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند