• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174169

    عنوان: بیٹے کا نام محمّد سعدی اور بیٹی کا نام زلال رکھنا

    سوال: ہم بیٹے کا نام محمّد سعدی اور بیٹی کا نام زلال رکھنا چاہتے ہیں دنوں نام رکھنے کے اعتبار سے کیسے ہیں نیز ہم نے سنا ہے سعدی ایک صحابی کا نام ہے کیا یہ صحیح ہے براے مہربانی تفصیلی جواب دے کر رہنمائی فرمادیں ۔

    جواب نمبر: 174169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 173-135/D=03/1441

    بیٹے کا نام ”محمد سعدی“ رکھ سکتے ہیں۔ سعدی کسی صحابی کا نام ہونا ہمارے علم میں نہیں ہے؛ البتہ ایک بڑے بزرگ مصلح الدین سعدی گذرے ہیں جن کی مشہور فارسی کی کتاب گلستاں بوستاں ہے۔ نیز سعدی عرب میں ایک بستی تھی جس میں متعدد قبائل رہا کرتے تھے یہ بستی اب بھی ہے۔

    بیٹی کا نام ”زُلال“ رکھنا بھی ٹھیک ہے اس کے معنی ہیں خالص پانی، سرد اور شیریں پانی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند