• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173289

    عنوان: انبیاء‏، صحابہ‏، تابعین اور اولیا كے چند نام بتائیں

    سوال: (۱) مجھے چند نام بتائیں جو انبیاء صحابہ ، تابعین اور ولیوں میں سے ہوں۔ (۲) ”محمد سلطان“ نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟ کیا یہ نام کسی صحابہ یا ولی اللہ کے ناموں سے ہے؟

    جواب نمبر: 173289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:45-45/L=2/1441

    محمد، احمد، ابراہیم، زکریا، یحیٰ، عیسی، الیاس، ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، عمیر، عکرمہ، عمار، خالد، حارث، عبداللہ اور عبد الرحمن وغیرہ عمدہ اور بہتر نام ہیں۔ (۲)سلطان کے معنی بادشاہ اور فرمانروا کے ہیں، محمد سلطان نام رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ؛البتہ یہ کسی صحابی کا نام میرے علم کے مطابق نہیں رہا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند