• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173163

    عنوان: بچی کا نام حورم ركھنا؟

    سوال: میں نے اپنی بچی کا نام(حورم) رکھا ہے تو کیا اس کا معنی صحیح ہے اسلامی نظر کے اعتبار سے؟

    جواب نمبر: 173163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-6/D=01/1441

    ”حور“ کے معنی خوبصورت عورت جو بہشت میں آدمیوں کی خدمت گذار ہوں گی۔ فارسی ترکیب کے اعتبار سے جب ”م“ اس کے ساتھ جوڑیں گے تو ”حورم“ کے معنی میری حور ہو جائیں گے، لیکن اس ترکیب کے ساتھ نام رکھنا مروج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند