• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172163

    عنوان: ”منہا کشف“ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: ”منہا کشف“ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 172163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1009-851/sd=11/1440

    منہا ( میم کے زیر کے ساتھ ) اردو میں اس کے معنی ہیں : تفریق، گھٹانا، کم کرنا اور میم کے پیش کے ساتھ ( مُنہا) کے معنی ہیں : لبریز (فیروز اللغات) اور کشف عربی لفظ ہے، اس کے معنی کھولنے کے آتے ہیں ، بہرحال! منہا کشف نام رکھنا معنی کے اعتبار سے کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے، کوئی بامعنی اچھا نام رکھ لیں، مثلا: صفیہ، عاتکہ، خدیجہ، امیمہ وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند