• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171900

    عنوان: رمضان میں پیدا ہونے والی بچی كے لیے اچھا سا نام بتائیں

    سوال: میری بیٹی رمضان کے اکیسویں روزے کو شام میں عصر کے وقت پیدا ہوئی ہے ، کوئی اچھا سا اسلامی نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 171900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1055-812/SN=11/1440

    فاطمہ ، عائشہ ، صفیہ ، زنیرہ ، حمنہ ، شفا ، عاتکہ (یہ سب حضرات صحابیات کے اسماء ہیں) یمنی (بابرکت) ادیبہ (باسلیقہ) مبشرة (خوشخبری دینے والی) صالحہ (نیک) عفیفہ (پاکدامن) ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند