• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171184

    عنوان: ”ہابیل“ نام کے معنی اور ”ہابیل نور“ نام رکھنے کا حکم

    سوال: ہابیل نام کا معنی کیا ہے؟ کیا ہابیل نور نام صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 171184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:887-734/N=11/1440

    (۱، ۲): ہابیل، حضرت آدم علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کے اُس نیک وصالح بیٹے کا نام ہے، جسے اُس کے بھائی: قابیل نے قتل کیا تھا اور یہ روئے زمین پر پہلا انسانی قتل تھا؛ لہٰذا ”ہابیل نور“ نام صحیح ہے، رکھ سکتے ہیں، کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند