• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171172

    عنوان: بیٹوں کا نام محمد اول اور محمد ثانی رکھنے کا حکم

    سوال: ۱-میرے الحمدللہ دو بیٹے ہیں ایک کا نام میں نے محمد اول اور دوسرے کا محمد ثانی رکھا ہے کیا شرعا اس طرح نام رکھنا جائز ہے؟ ۲-کیا میں محمد اول اور محمد ثانی یا محمد الاول اور محمد الثانی نام رکھوں؟

    جواب نمبر: 171172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:865-716/N=11/1440

    (۱): جی ہاں! ایک بیٹے کا نام محمد اول اور دوسرے کا محمد ثانی رکھنا جائز ہے، اس میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں۔

    (۲): اردو میں محمد اول اور محمد ثانی لکھا اور پڑھاجائے گا اور عربی میں محمد الاول اور محمد الثانی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند