• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 167807

    عنوان: اخلد نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: میرے بیٹے کا نام محمد اخلد ہے اور الحمد للہ میں علماء کے ساتھ بڑی محبت رکھتا ہوں اور جب وہ مجھ سے بیٹے کا نام معلوم کرتے ہیں تو اخلد نام کو اچھا نہیں کہتے ہیں تو کیا اس نام کے معنی غلط ہیں اور کیا مجھے نام بدل کر کوئی اور نام رکھنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 167807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 588-458/B=05/1440

    یہ نام بالکل صحیح ہے، اس کا معنی ”زیادہ دنوں تک رہنے والا“ ہے معنی صحیح ہے جو شخص اعتراض کرتا ہے ا سکا اعتراض صحیح نہیں ہے جیسے اسجد ، اسعد ، احسن نام رکھنا صحیح ہے دونوں نام اسم تفضیل کے ساتھ ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں ۔ نام بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدنی کے نواسہ کا نام بھی ”اخلد“ ہے وہ عالم ہیں۔ دارالعلوم کے فاضل ہیں، مدینہ منورہ میں رہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند