• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 167511

    عنوان: کاشان محمود نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام کاشان محمود رکھنا چاہتا ہوں، محمود میرے نانا کا نام تھا، کیا اپنے بیٹے کے نام کے ساتھ میں اپنی نانا کا نام لگا سکتا ہوں؟ اسلام میں کوئی ممانعت تو نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 167511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 346-289/D=05/1440

    نانا کے نام کے ساتھ ملاکر اپنے بیٹے کا نام رکھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن ”کاشان“ لفظ کے اندر کوئی معنویت نہیں ہے یہ ایران کے ایک شہر کا نام ہے پس اپنے لڑکے کے نام کے لئے اسے منتخب کرنا بہت اچھا نہیں ہے اور ”کاشانہ“ کے معنی چھوٹا سا گھر ، جھونپڑا ۔

    اس لئے آپ صحابہ تابعین کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیں تو بہتر ہے مثلاً طارق، طلحہ ، طارق محمود نام رکھ دیں یا طلحہ محمود رکھ دیں، تو یہ زیادہ باعث برکت ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند