• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 167500

    عنوان: بیٹے کا نام صرف” محمد“ رکھنا کیساہے؟

    سوال: اپنے بیٹے کا نام صرف” محمد“ رکھنا کیساہے؟ کیوں کہ منت تھی محمد کے نام سے ، لیکن گھر والے اس میں کچھ اور نام جوڑنا چاہتے ہیں، کوئی خرابی تو نہیں ہے اس میں” محمد “کے ساتھ کچھ اور نام جوڑنا؟

    جواب نمبر: 167500

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 536-488/B=05/1440

    جب آپ نے ”محمد “ نام رکھنے کی منت مانی تھی تو یہ منت صحیح نہ ہوئی تاہم صرف محمد نام رکھنا یا صرف ابوالقاسم نام رکھنا دونوں صحیح ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ نام یا آپ کی کنیت رکھنا دونوں بلاشبہ درست ہیں اور بہت اچھا نام ہے۔

    جب منت صحیح نہ ہوئی تو محمد کے ساتھ کچھ اور بھی جوڑ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند