• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6842

    عنوان:

    اللہ تعالی نے مردوں سے حوروں کا وعدہ کیا ہے کہ اگر اچھے اعمال ہوں گے تو جنت میں حوریں ملیں گی۔ نیک عورتوں کے بارے میں کیا حکم ہے کیا ان کو جنت میں ساتھی ملے گا؟ بس آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا پوچھنا چاہ رہا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 942=866/ ل

    عورتوں کو ان کے خاوند ملیں گے جو ان کے لیے انتہائی راحت کا ذریعہ ہوں گے، کسی اور طرف ان کی نظر نہیں جائے گی بلکہ خیال بھی نہیں آئے گا، مشکوٰة شریف میں ہے ثم ننصرف إلی منازلنا فیتلقانا أزواجنا فیقلن مرحبًا وأھلا لقد جئت وإن بک من الجمال أفضل مما رزقتنا علیہ (مشکاة شریف: ۴۹۹) اور بے بیاہی عورت کے متعلق تصریح ہے کہ جس مرد کو وہ پسند کرے گی اس کے ساتھ اس کا نکاح ہوجائے گا، اور اگر موجودہ لوگوں میں سے کسی کو پسند نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مرد پیدا کریں گے جو اس کے ساتھ نکاح کرے گا، کذا في مجموعة فتاوی للشیخ الکنوی: ج۳ ص۱۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند