• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 6130

    عنوان:

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یا نبی کہہ کر پکارنا کیسا ہے؟ کیا یہ شرک ہے؟ اگر نہیں ہے تو بریلوی حضرات بھی ٹھیک کرتے ہیں کہ وہ میلاد خوانی پر ان کا نام خوب یا نبی کہہ کر لیتے ہیں۔ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 725=679/ ل

    اگر اس عقیدہ سے یا نبی کہہ کر پکارا جائے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہرجگہ حاضر و ناظر ہیں تو یہ شرک ہے، لیکن اگر یہ عقیدہ نہ ہو بلکہ روضہٴ اقدس کے پاس کھڑے ہوکر یانبی کہتا ہے یا اسی طرح حاضر و ناظرکے عقیدہ کے بغیر جوش محبت میں ?یانبی? ، ?یا رسول اللہ? کہتا ہے یا جس طرح شعراء دیواروں اور کھنڈرات وغیرہ کو مخاطب بناتے ہیں، وہاں حاضر و ناظر کا کوئی عقیدہ نہیں ہوتا، اسی طرح اگر کوئی یا نبی کہتا ہے تو یہ جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند