• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 396

    عنوان:

    کیا ایسا کہنا صحیح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے؟

    سوال:

    کیا ایسا کہنا غلط ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے؟میں یہ سوال اس لیے کررہا ہوں کہ ایک بار میں نے ایک دوست کے سامنے ایسا کہا، تو اس نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہر گزنہیں ہوا۔ میں نے اس سے کہا : تو پھر کل نفس ذائقة الموت کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 482/ج=482/ج)

     

    آپ کا یہ کہنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے صحیح ہے۔ یہ کہنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس دنیا سے انتقال نہیں ہوا، درست نہیں ہے۔ جو آیت آپ نے لکھی ہے اس سے بھی دلیل لانا درست ہے اور بھی بہت سی حدیثیں ، روایات آئی ہیں۔ البتہ حیات برزخی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بہت اعلیٰ درجہ کی حاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند