• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 326

    عنوان:

    آپ اپنے اکابر کے بارے میں جن پر عرب و عجم نے ان کی کفریہ عبارتوں کی بنا پر بالاتفاق کفر کا فتوی ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں آپ اپنے اکابر کے بارے میں جن پر عرب و عجم نے ان کی کفریہ عبارتوں کی بنا پر بالاتفاق کفر کا فتوی اور ان کو کافر قرار دیا۔ عالمانہ جواب دے کر یہ بتائیں کہ کیا آپ اپنے اکابر کو اپنا پیشوا مان کر کافر ہوئے یا نہیں؟ اگر ہوگئے تو پہلے آپ اپنا مسلمان ہونا ثابت کریں۔جلد جواب دیں۔ جواب ہمرشتہ سوال ہو اور حشو وزوائداور حیلہ بازی سے خالی ہو اور قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو۔

    جواب نمبر: 326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 423/هـ=629/هـ)

     

    ہمارے اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین الحمدللہ حقیقی اہل سنت والجماعت ہیں۔ ان حضرات نے کبھی کفریہ عبارتیں نہیں لکھیں، البتہ بعض کج رو اہل باطل نے حضرات علمائے دیوبند کی عبارتوں میں کاٹ چھانٹ ، کتربیونت کرکے علمائے حرمین شریفین و دیگر علماء کے روبرو پیش کیا، ان حضرات نے ان عبارتوں کے قائلین پر کفر کا حکم جاری کیا ہے اور قائل ان عبارتوں کا وہی کج رو باطل پرست ہے کہ جس نے عبارات میں دجل و تلبیس کرکے کفر کا فتویٰ حاصل کیا، پس یہ کفر اس ہی باطل پرست اوراس کے پیچھے چلنے والوں پر چسپاں ہوا، ایسے لوگ اگر چاہیں تو سچی پکی توبہ کرکے اپنا ایمان و اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں ہم اور ہمارے اکابر الحمدللہ سچے پکے مسلمان ہیں، خلاف سنت امور اور بدعات سے اجتناب کرتے ہیں، مسلمانوں کے قول و فعل میں تاویل صحیح کرکے کفر سے بچانے کی حتی المقدور سعی کرتے ہیں، حیلہ باز کفر پھیلانے والوں کے دجل و فریب سے مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہیں، حشو و زوائد اور لایعنی امور میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔

    بالاتفاق کفر کے فتویٰ سے جناب کی کیا مراد ہے؟ اس کو واضح کیجیے اور اس مراد کو لکھنے سے قبل اگر (الف) ?براء ة الابرار عن مکائد الاشرار? (ب) احمد رضا خان بریلوی کے اخص الخواص مفتی خلیل احمد صاحب بدایونی رحمہ اللہ کی کتاب ?انکشافِ حق?کا مطالعہ بغور کرلیں، تو ان شاء اللہ حقیقت آپ پر بھی اچھی طرح منکشف ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند