• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2688

    عنوان:

    لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہماری بات صرف اس وقت سن سکتے ہیں جب ہم آپ کے روضہ اقدس کے سامنے ہوں گے اور درود ابراہیم پڑھیں گے اور آپ صلے اللہ علیہ وسلم ہمیں جواب بھی دیتے ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 62/ ل= 62/ ب

    درودِ ابراہیمی کی کوئی تخصیص نہیں کوئی بھی درود آپ علیہ السلام کے روضہٴ اقدس کے پاس پڑھا جائے تو آپ علیہ السلام اس کو سنتے اور جواب دیتے ہیں، حدیث شریف میں ہے: عن أبي ھریرة رضي اللّہ عنہ قال قال رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم من صلی عليّ عند قبري سمعتہ ومن صلی عليّ نائیًا أبلغتہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جو شخص میرے اوپر میری قبر کے قریب درود بھیجتا ہے میں اس کو خود سنتا ہوں اور جو دور سے مجھ پر درود بھیجتا ہے، وہ مجھ کو پہنچا دیا جاتا ہے (مشکوٰة: ج۱ ص۸۷) اور ابوداوٴد شریف میں ہے: عن أبي ھریرة أن رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ما من أحد یسلم علي إلا ردّ اللّہ علی روحي حتی أرد علیہ السلام (ابوداوٴد: ج۱، ص۲۷۹) اوراعلاء السنن میں ہے: قال السبکي: وسیأتي ما یدل علی أنہ صلی اللہ علیہ وسلم یسمع من یسلم علیہ عند قبرہ ویرد علیہ عالما بحضورہ (إعلاء السنن: ج۱۰، ج۵۰۱، ط کراچی پاکستان)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند