• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2589

    عنوان:

    میرے والد صاحب فرماتے ہیں کہ ہم حنفی (سنی) ہیں، اس کا کیا مطلب ہوا؟ کیا ہم بریلوی ہیں یا دیوبندی؟ والد صاحب مجھ کو نہیں بتاتے ہیں وہ صر ف یہ کہتے ہیں کہ ہم سنی ہیں اور امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کے پیروکار ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1183/ ج= 1178/ ج

    سنت کا وہ طریق جس پر صحابہ رضی اللہ عنہم تھے اس کے پیروکار کو سنی کہتے ہیں۔ اور وہ مسائل و احکام جن کو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے قرآن وحدیث سے مستنبط کیا ہے ان کی فہم پر اعتماد کرتے ہوئے ان مسائل کو صحیح مان کر عمل کرنے والے کو حنفی کہتے ہیں۔ اکابر دیوبند طریق سنت کے سچے پیروکار اور داعی اور عملاً حنفی ہیں۔ راہِ سنت اور طریق صحابہ سے ہٹے ہوئے ہمارے ہندوستان کے بعض مبتدعین نے سنی کے لفظ کا غلط استعمال کیا، چنانچہ انھوں نے خود کو تو ?سنی? کے لقب سے مشہور کیا اور اہل سنت والجماعت کو کافر قرار دیا، یہ حقیقت لفط ?سنی? کی اب آپ خود غور کریں کہ آپ کے عقائد و اعمال اہل سنت والجماعت (جس کا بہترین نمونہ علمائے دیوبند ہیں) سے میل کھاتے ہیں یا مبتدعین کے عقائد و اعمال سے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند