• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2196

    عنوان:

    اولیاء میں ابدال کا بھی ایک مرتبہ ہے۔ ان کے اخلاق و تقویٰ اوراعمال حسنہ ہی کے طفیل میں عام لوگوں سے مصائب اور تکالیف دور کی جاتی ہیں، اس کی کیا دلیل ہے؟

    سوال:

    فتویٰ 876/ج کے حوالے سے عرض ہے کہ اس درج ذیل عبارت کا کوئی حوالہ قرآن و حدیث سے دیں۔ اولیاء میں ابدال کا بھی ایک مرتبہ ہے۔ ان کے اخلاق و تقویٰ اوراعمال حسنہ ہی کے طفیل میں عام لوگوں سے مصائب اور تکالیف دور کی جاتی ہیں، دشمنوں کے خلاف لوگوں کی مدد ہوتی ہے، انھیں روزی ملتی ہے اور ان پر بارش ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔

    جواب نمبر: 2196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1490/ ھ= 1155/ ھ

     

    الفصل الثالث من باب ذکر الیمن والشام وذکر أویس القرني في المشکوة، ج ۲ ص۵۸۲ و شرحہ مرقاة المفاتیح ج۱۱ ص۴۶۰ (مطبوعہ مکتبہ امداد ملتان) ملاحظہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند