• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 178704

    عنوان: كیا ثریا ستارے کے طلوع ہونے سے وبائیں ختم ہوتی ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے متعلق مسئلہ یہ ہے کہ کیا ثریا ستارے کی وجہ سے بیماریاں اور وبا ختم ہو جاتی ہیں جیسا کہ آج کل بیان کیا جا رہا ہے

    جواب نمبر: 178704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 858-819/M=10/1441

    ثریا ستارے کے طلوع ہونے سے ہر قسم کی بیماریوں کے خاتمے کی بات کرنا بداہت کے بھی خلاف ہے اور حدیث میں مذکور قرینے کے بھی خلاف ہے۔ حدیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پھلوں کی بیع کے متعلق دریافت کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”عاھة“ کے ختم ہونے تک بیع سے منع فرمایا، پھر پوچھا گیا کہ کب ختم ہوگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ثریا کے طلوع ہونے پر، تو اس میں پھلوں کے متعلق سوال کرنا واضح قرینہ ہے کہ جواب میں بھی پھلوں سے متعلق بیماری کا ذکر ہے، ہر قسم کی بیماری مراد نہیں۔ اور حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب ثریا ستارہ طلوع ہو جائے (یعنی شدید گرمی شروع ہو جائے) تو پھلیں اور کھیتیاں آفت و بیماری سے مامون ہو جائے گی تو اس وقت بیع و شراء میں نقصان نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند