• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 176843

    عنوان: کیا سانپ اور مور آدم علیہ السلام کے جنت سے نکالے جانے کا ذریعہ بنے تھے ؟

    سوال: کیا سانپ اور مور آدم علیہ السلام کے جنت سے نکالے جانے کا ذریعہ بنے تھے ؟ تفصیلی واقعہ بتادیں تو مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 176843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 567-430/B=06/1441

    بعض غیر معتبر کتابوں میں اس طرح کی باتیں ملتی ہیں مگر وہ تحقیقی بات نہیں ہے۔ نہ قرآن اور حدیثِ صحیح سے ثابت ہے۔ قرآن کریم میں ہے کہ جب اللہ تعالی نے حضرت آدم کو پیدا فرمایا اور فرشتوں کو ان کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم دیا، (ان ہی میں ابلیس بھی رہتا تھا) تو فرشتوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے سجدہ نہیں کیا۔ اس نے سجدہ کرنے سے انکار کیا اور تکبر کا اظہار کیا۔ اس پر اللہ تعالی نے اسے جنت سے نکال دیا اور ہمیشہ کے لئے اسے مردود قرار دیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند