عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 175965

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا اساتذہ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو نا درست ہے ؟ جبکہ یہ عبادت کے مشابہ ہے ، اور نیز کیا یہ لَا تَقُوْمُوْاکَالْاَعَاجِمْ کے تحت داخل ہے ؟

Published on: Jan 16, 2020

جواب # 175965

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 417-336/D=05/1441



عالم یا قابل تعظیم شخصیت باعتبار دین کے اس کے لئے کھڑا ہو جانے کی گنجائش ہے۔ قال فی الشامی: یجوز بل یندب القیام تعظیما للقادم ۔ لیکن ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونا مناسب نہیں کہ یہ نماز کے قیام کے مشابہ ہے جس سے بندگی کا ایہام ہوتا ہے، اور دست بستہ کھڑا ہونا عجمیوں کا بھی طریقہ ہے پس اس طریقہ سے بچا جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات