• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175868

    عنوان: نبی كی شان میں زبان پھسل جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: کوئی بڑائی بیان کرتا ہو، اگر نبی کی شان زبان پھسل جائے اور بار بار پھسلے مختلف مقامات پر تو کیا وہ مرتد ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 175868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 510-381/B=05/1441

    آپ کا سوال مبہم ہے نبی کی شان میں زبان پھسل گئی تو اس کی زبان سے کیا الفاظ نکلے اسے وضاحت کے ساتھ لکھئے۔ جو الفاظ گستاخی کے اس کی زبان سے نکلے ہیں اسی پر مسئلہ کا دارومدار ہوگا۔ آپ کی وضاحت آنے کے بعد ہی جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند