• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 175517

    عنوان: اللہ رب العزت كے بارے میں وسوسے كا علاج كیا ہے؟

    سوال: خدا سب کچھ کر سکتا ہے تو کیا انسان کی شکل میں نہیں آسکتا وسوسے آتے ہیں مجھے پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔

    جواب نمبر: 175517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 476-360/B=05/1441

    حدیث میں ہے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تفکروا في آلاء اللہ ولا تتفکّروا في اللہ ۔ (رواہ الطبرانی في الأوسط: ۲/۲۵۰، رقم الحدیث: ۶۳۲۰)

    اللہ کی نعمتوں میں غور و فکر کرو، اللہ کی ذات میں غور و فکر نہ کرو۔ اس لئے اس طرح کے وسوسے آتے ہی فوراً دفع کردیں اور اللہ کی ذات میں غور کرنے کے بجائے اس کی صفات و قدرت میں غور و فکر کریں جس کا حکم قرآن و حدیث میں ہے۔

    -----------------------------

    جواب صحیح ہے اور ایسے موقعہ پر أعُوْذُ بِاللّہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ آمَنْتُ بِاللّہِ وَرُسُلِہپڑھ لیا کریں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند