عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 175353

کیا ہم اپنے والدین اور بزرگوں کے لیے قرآن کی تلاوت کرکے انہیں ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟ اس کی شریعت میں کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسا کرنا ثابت ہے؟

Published on: Dec 16, 2019

جواب # 175353

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 380-337/M=04/1441



جی، آپ قرآن کی تلاوت کرکے اس کا ثواب اپنے والدین اور بزرگوں کو پہونچا سکتے ہیں، اُن کو یہ ثواب پہونچتا ہے، ایصال ثواب شرعاً جائز و ثابت ہے۔ من دخل المقابر فقرأ سورة یس، خفّف اللہ عنہم یومئذ ، وکان لہ بعدد من فیہا حسنات“ ․․․․ صرح علماوٴنا فی باب الحج عن الغیر بأن للإنسان أن یجعل ثواب عملہ صلاة أو صوماً أو صدقة أو غیرہا کذا فی الہدایة الخ (درمختار مع الشامی)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات