عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 175175

غیر مسلم حضرات جانورون کو کھانا بہت برا سمجھتے ہیں ان کے مطابق یہ ظلم ہے اگر نہیں تو ان ڈبح ہو نے والے جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ڈنح ہونے کے بعد کیا انعام ملتاہے. برائے کر م حدیث و قرآن مجید کے حوالے سے جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

Published on: Dec 16, 2019

جواب # 175175

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:289-239/N=4/1441



ہندو لوگ، کھانے کے لیے حلال جانور ذبح کرنے کو جو ظلم اور برا سمجھتے ہیں، یہ ان کی کم عقلی اور کم فہمی کا نتیجہ ہے، جسے حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوینے تحفہ لحمیہ میں تفصیل کے ساتھ واضح فرمایا ہے اور کسی جانور کا اللہ کے نام پر قربان ہوجانا یہ اس کے لیے ایک عظیم ترین سعادت ہے؛ کیوں کہ ہر چیز کو اللہ تعالی ہی نے پیدا فرمایا ہے اور وہی سب کے مالک ہیں۔ باقی آخرت میں اللہ کے نام ذبح کیے جانے والے جانووں کے لیے کیا انعام رکھا گیا ہے، اس کی کوئی صراحت ہمیں نہیں ملی ؛ البتہ قرآن نے واضح کیا ہے کہ دنیا کی تمام چیزیں انسان کے نفع کے لیے پیدا کی گئی ہیں اور تمام مخلوقات میں صرف جن وانس مکلف ہیں اور جزا وسزا انہی کے لیے مقدر ہے۔



قال اللہ تعالٰی: ھو الذي خلق لکم ما في الأرض جمیعاً (سورة البقرة، رقم الآیة:۲۹)۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات