• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174924

    عنوان: کیا زندوں کے نام کا ہم طواف کر سکتے ہیں؟

    سوال: کیا زندوں کے نام کا ہم طواف کر سکتے ہیں مولانا مکّی حجازی صاحب کہتے ہیں کہ زندوں کا طواف نہیں ہوتا مفتی صاحب میں نے بہت زندوں کا طواف کیا ہے اور عمرہ بھی اب کیا حکم ہے تفصیل سے جواب دیں اللّٓہ آپ کے علم کو سارے عالم میں عام کرے اور آپ حضرات کو اللہ ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔

    جواب نمبر: 174924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:398-327/H=3/1441

    زندوں کی طرف سے طواف کرنے یعنی طواف کرکے زندوں اور مُردوں کو ثواب پہنچادینا درست ہے، آپ نے زندوں کی طرف سے جو طواف وعمرے کیے وہ سب صحیح ہوگئے اور جن کو ثواب پہنچایا اُن کو ثواب پہنچا، اور آئندہ پہنچائیں گے تو وہ بھی پہنچے گا ان شاء اللہ تعالی۔

    الأصل أن کل من أتی بعبادة مّا لہ جعل ثوابہا لغیرہ وإن نواہا عند الفعل لنفسہ لظاہر الأدلة اھ در مختار وفي شرحہ الفتاوی رد المحتار (قولہ بعبادة ما) أي سواء کانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراء ة أو ذکرا أو طوافا أو حجّا أو عمرة أو غیر ذلک ا ھ․․․ (قولہ لغیرہ) أي من الأحیاء والأموات بحر عن البدائع اھ ج۲/۲۳۶، مطبوعہ نعمانیہ (أول باب الحج عن الغیر فی کتاب الحج)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند