• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 174920

    عنوان: غصہ میں کفریہ کلمات کہہ دینا

    سوال: حضرت سوال یہ ہے کہ کل میں نے غصہ میں کفر یہ الفاظ بول د ئے ہیں میری بیوی اور میری بہن مجھے نماز پڑھنے کیلئے بول رہی تی۔ میں نماز پڑھتا ہوں اور اس وقت بھی میں خود بھی نماز کیلئے جانے والا تھا لیکن میری بیوی اور بہن نے اتنا تنگ کیا کہ میں نے غصہ میں یہ کفریہ الفاظ بول دئے کہ "میں کافر ہوں میں ہیندو ""ہوں میں نماز نہیں پڑھوں گا کیا مجھے ایمان اور نکاح کے تجدید کرنے کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 174920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 380-288/B=03/1441

    آپ توبہ و استغفار کیجئے اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح بھی کیجئے۔ اور آئندہ کے لئے عہد کیجئے کہ ایسا جملہ نہیں بولیں گے۔ غصہ آئے تو اسے برداشت کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند