عقائد و ایمانیات - اسلامی عقائد

India

سوال # 174675

مولانا صاحب مروان بن الحکم کے بارے میں کیا عقیدہ صحیح ہے کیا وہ فاق تھا یا پھر نیک انسان؟

Published on: Dec 3, 2019

جواب # 174675

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:230-268/sn=4/1441



 مروان بن الحکم صحابہ تابعین اور فقہاء المسلمین کے نزدیک عادل اور امت کے عظیم اشخاص میں ہیں، ان سے صحابہ میں حضرت سہل بن سعد نے روایتیں لی ہیں، تابعین میں حضرت علی زین العابدین سعید بن المسیب، عروہ بن الزبیر، ابوبکر بن عبدالرحمن الحارث، عبید اللہ بن عبد اللہ جیسے جلیل القدر علماء اور محدثین نے حدیثیں روایت کی ہیں، فقہاء میں سبھی نے ان کی عظمت اور خلافت کو تسلیم کیا ہے، ان کے فتاوے کو قابل التفات سمجھا اور ان کی حدیثوں پر اعتماد کیا ہے۔ (دیکھیں : العواصم من القواصم مع حاشیتہ 1/89،ط: وزارة الشؤون الإسلامیة والأوقاف والدعوة والإرشاد - المملکة العربیة السعودیة)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات