• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 173218

    عنوان: اسلام میں وہم اور بری فال جائز نہیں

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اس جگہ زمین خریدی ہے جس جگہ ایک کافر پھانسی لگاکر مر گیا کیا میں اس جگہ مکان بنا سکتا ہوں کوئی ڈر تو نہیں، لوگ کہتے ہیں کہ وہ شخص پھانسی لگا کر مر گیا شیطان بنکر پریشان کرے گا، برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 44-22/B=01/1441

    یہ وہم ہے، اور بری فال ہے۔ اسلام میں وہم اور بری فال جائز نہیں۔ لاَ عَدْویٰ وَلاَ طِیَرَةَ فِی الْاِسْلاَمِ (الحدیث) آپ پلاننگ سے وہاں مکان بنوائیں اور رہائش اختیار کریں۔ جب وہاں آپ قرآن پڑھیں گے یاگھر میں نماز پڑھیں گے تو جنات و شیاطین سب بھاگ جائیں گے۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند