• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172811

    عنوان: کیا كفریہ كام كرنے اور کافر ہو جانے میں فرق ہے ؟

    سوال: کیا کُفر کرنے اور کافر ہو جانے میں فرق ہے ؟ یعنی اگر کوئی مسلمان اپنے قول یا فعل سے کوئی کُفر کرتا ہے تو کیا وہ اس کفر کرنے سے کافر ہو جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 172811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1502-1206/L=12/1440

    کفر کرنے اور کافر ہوجانے میں فرق ہے، بسا اوقات آدمی کفریہ عمل کرتا ہے؛ لیکن کافر نہیں ہوتا، بہتر ہے کہ جو صورت پیش آئی ہو اس کی تفصیل لکھ کر سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند