• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172759

    عنوان: علم غیب اللہ کے رسول ﷺ کو کب دیا گیا؟

    سوال: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا علم غیب عطا کیا گیا تھا تو آپ کی عمر اس وقت کیا تھی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1123-898/sn=12/1440

     علم غیب سے مراد آپ کے نزدیک کیا ہے ؟کلی یا جزئی، اگر کلی ہے تو یہ تو صرف اللہ تعالی کی صفت ہے، بہ شمول ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کسی نبی کو بھی کلی علم غیب نہیں دیا گیا؛ لہذا اس سے متعلق یہ سوال کہ آپ کو یہ علم(علم غیب کلی) کس عمر میں دیا گیا بے محل ہے، اگر جزئی علم غیب مراد ہے تو بلا شبہ جزئی علمِ غیب اللہ کے نبی کو عطا کیا گیا تھا یعنی کبھی کبھار مغیبات کا علم بہ ذریعہ وحی اللہ تعالی اپنے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کردیا کرتے تھے اور ظاہر ہے کہ وحی کی آمد نبوت سے سرفراز کیے جانے کے بعد شروع ہوئی ہے اور نبوت آپ کو چالیس سال کی عمر میں عطا ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند