• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 172090

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی باپ کہنا کیسا ہے؟

    سوال: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی باپ بولنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث کے روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1035-833/sn=11/1440

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو روحانی باپ کہ سکتے ہیں، ایک حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : أنا لکم بمنزلة الوالد یعنی میں تمہارے حق میں بہ منزلہ والد ہوں۔(ابوداؤد، رقم: 8)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند