• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 171707

    عنوان: میں حضور اور ان کے آل بیت کا غلام ہوں اور نوکر ہوں، کیا یہ کہنا شرک ہے؟

    سوال: اللہ ایک ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا میں امتی ہوں، اور ان کے طریقے پر چلتاہوں، میں اپنے نبی اور ان کے آل بیت سے اتنی محبت کرتاہوں کہ میں حضور اور ان کے آل بیت کا غلام ہوں اور نوکر ہوں، کیا یہ کہنا شرک ہے؟

    جواب نمبر: 171707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:944-833/sd=11/1440

    اس طرح کہنا شرک نہیں ہے؛ البتہ اہل تشیع کا طریقہ ہے، ہمیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر کہیں یہ مضمون کہنے کی ضرورت ہو، تو اس طرح کہنا چاہیے کہ ہم حضرت نبی پاک ﷺ اور آپ کے تمام صحابہ کرام سے محبت کرتیں ہیں اور اگر اہل بیت کا ذکر آجائے، تو ان سے بھی محبت کا اظہار کرنے میں مضائقہ نہیں؛ بلکہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند