• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 171441

    عنوان: جس کی مغفرت ہوگی كیا وہ جنت میں جائے گا چاہے اس كے پاس ایمان كے علاوہ كوئی بھلائی نہ ہو؟

    سوال: مغفرت کسے کہتے ہیں اگر کسی کے ایک بار اللہ کے فضل سے مغفرت ہوگی تو کیا اس کی یہ مغفرت جہنم سے خلاصی کے لیے کافی ہے کہ جس کی مغفرت ہوگی وہ جنتی ہو گیا اگر اس کے نامہ اعمال میں کوئی بھلائی بھی نہ ہو تو کیوں جنت میں چلا جائے گا براہ کرم مسئلہ کو تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 171441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1046-855/B=10/1440

    اگر اللہ کے یہاں کسی بندے کی مغفرت ہوگئی تو خواہ اس کے پاس ایمان کے علاوہ اور بھلائی یا نیکی نہ ہو جب بھی وہ جنت میں جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند