• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 170861

    عنوان: حضرت ابوطالب كی سزا كے بارے میں سوال

    سوال: ابو طالب آپ صلی کے چچا کے بارے میں سوال ہے کہ ان کو جہنم میں آگ کا جوتا پہنایا جا ئے گا یعنی سب سے ہلکا عذاب ہوگا ابو طالب کو اور ایک مومن بدکار کو اوندھے منھ جہنم میں ڈال دیا جا ئے گا۔ ایسا کیوں ہے ؟جب کہ ایک مومن کے پاس ایمان بھی ہے اس کے باوجود اگر بدکار ریا کار ہے تو پورا جہنم میں ڈالدیا جائیگا اور ابو طالب کو کیوں صرف آگ کی جوتی ڈالی جائے گی اورکیوں سب سے ہلکا عذاب دیا جائیگا ایمان بھی نہیں تھا ابو طالب کے پاس؟

    جواب نمبر: 170861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 918-828/M=09/1440

    اللہ تعالیٰ قادر مطلق اور مالک الملک ہے، وہ جس کو چاہے جیسا عذاب دے اُسے کلی اختیار ہے مالک کو اپنی ملکیت میں ہر تصرف کا حق ہوتا ہے، کسی کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ایک موٴمن بدکار کو اوندھے منہ جہنم میں ڈالنے کی صورت و کیفیت کیا ہوگی؟ اس کی تفصیل بھی معلوم نہیں، بہرحال عاصی موٴمن کو جہنم کی سزا دائمی نہیں ہے وہ اپنے ایمان کی وجہ سے ایک نہ ایک دن ضرور جہنم سے نکالا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند