• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169734

    عنوان: قبر میں عذاب ہونے كی وجہ سے كیا آخرت كے عذاب میں كچھ تخفیف ہوگی؟

    سوال: اگر کسی مسلمان کو ایمان کی حالت میں موت آئے اور اس کو قبر میں عذاب ہو رہا ہے تو کیا اس کے نامہ اعمال میں لکھے ہوئے عذاب میں سے کچھ کم کیا جا ئے گا یاجہنم میں اس کو پوری سزاملے گی؟

    جواب نمبر: 169734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:656-726/SN=8/1440

    قبر کا عذاب اپنے ضابطے کے مطابق اور جہنم کا عذاب اپنے ضابطے کے مطابق ہوگا ، اس میں بھی کوئی استبعاد نہیں کہ اللہ تعالی مومن ( عاصی)کو عذاب قبر نسبتًا زیادہ دیدے اور عذابِ جہنم میں تخفیف کردے، بہر حال اللہ تعالی سب کے ساتھ مکمل عدل سے کام لے گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند