• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 169025

    عنوان: كلمہ پڑھتے وقت لفظ اللہ كا تصور كرنا؟

    سوال: کیا نمازپڑھتے وقت، قرأت کرتے وقت ، کلمہ پڑھتے وقت یا بات چیت میں جب بھی اللہ کانام آئے عربی لفظ ” اللہ “ کا تصور کرنا کبھی دیوار پر ، کبھی آسمان پر ، کبھی کسی اور بے جان چیز پر، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح نہیں ہے تو کیا یہ کفر ہے؟ (میری نیت دیوار ، آسمان یا بے جان چیز کو اللہ ماننے کی نہیں تھی، نعوذ باللہ) براہ کرم، جواب دیں شریعت کی روشنی میں۔

    جواب نمبر: 169025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 681-609/M=06/1440

    صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ چیزوں پر اللہ کا تصور کرتے وقت آپ کی نیت اسے اللہ ماننے کی نہیں ہوتی ہے تو یہ تصور کفر نہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ دیوار پر ، یا آسمان پر یا کسی بھی بے جان چیز پر اللہ کا تصور کس طرح کرتے ہیں؟ ہمارا عقیدہ یہ ہونا چاہئے کہ اللہ تعالی جسم سے، جگہ سے، شکل و صورت سے پاک ہے اور کائنات کی ہر شیء میں اللہ کی قدرت وکاریگری کی نشانی موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند