• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 168291

    عنوان: آنکھوں کا پھڑکنا کیسا ہے

    سوال: لوگ کہتے ہیں کہ جب بائیں آنکھ پھڑکتی ہے تو کوئی مصیبت آتی ہے ،یہ کہاں تک صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 168291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 581-517/H=05/1440

    آنکھ یا اِسی طرح جسم کا کوئی او رحصہ بعض دفعہ کسی مرض یا گیس وغیرہ کی وجہ سے پھڑکتا ہے بائیں آنکھ کے پھڑکنے پر کسی مصیبت کے آنے کا عقیدہ درست نہیں بلکہ اغلاط العوام کے قبیل سے ہے ایسا عقیدہ ہرگز نہ رکھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند