• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 166297

    عنوان: حروف مقطعات کے بارے میں راجح موقف

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ قرآن میں کئی الفاظ ایسے ہی جن کے معنی نہیں ہیں مگر مجھے قرآن و حدیث کی روشنی میں ان الفاظوں کے معنی جاننے ہیں اور ان الفاظوں کی تفصیلات بھی جاننی ہے ۔اگر آپ ان الفاظوں کے معنی اور تفصیلات بتائیں ۔ الفاظ یہ ہیں : الم، عسق، حم، یس وغیرہ۔ ان الفاظوں کے معنی اور تفصیلات چاہیے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 166297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1129-1050/SN=1/1440

    ”الٓم“ ”عسق“ ”حم“ ”یس“ وغیرہ حروفِ مقطعات کہلاتے ہیں، ان کے متعلق جمہور صحابہ و تابعین اور علمائے امت کے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ حروف رموز اور اسرار ہیں، جس کا علم سوائے خدا تعالی کے کسی کو نہیں ، اور ہو سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا علم بطور ایک راز دیا گیا ہو جس کی تبلیغ امت کے لئے روک دی گئی، اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ان حروف کی تفسیر و تشریح میں کچھ منقول نہیں (معارف القرآن) اس لئے آپ ان الفاظ کے معانی اور تفصیلات کے درپے نہ ہوں۔ حروف مقطعات کے سلسلے میں مزید تفصیل کے لئے معارف القرآن (۱/۱۰۶، ۱۰۷) کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند