• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165750

    عنوان: كیا امام مہدی كی دعوت کا مرکز نظام الدین ہوگا ؟

    سوال: میرے بھائی صاحب جو تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں ، ان کی تکبیر اولی تک فوت نہیں ہوتی ہے، لیکن ایک بار دوران گفتگو انہوں نے مجھ سے کہا کہ امام مہدی کا بھی دعوت کا مرکز نظام الدین ہی ہوگا تو جو شخص امام مہدی کے متعلق ایسا عقیدہ رکھے تو ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا ایسا شخص اہل سنت و الجماعت سے خارج ہے؟

    جواب نمبر: 165750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 255-190/B=2/1440

    بغیر علم کے عمل بیکار ہوتاہے۔ عبادت بھی بغیر علم کے صحیح نہیں کرسکتا ہے اپنے بھائی صاحب سے کہئے کہ جہاں تکبیر اولیٰ کے ساتھ ہر نماز پڑھتے ہیں وہیں کفر وشرک ، بدعت اور حرام و حلال کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں ورنہ غلط عقیدہ رکھنے سے کبھی ایمان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ جہالت اور غلو کا یہی حال رہا تو کل کو جماعت والے نظام الدین کو ”بیت اللہ شریف“ کا درجہ دیدیں گے، علماء کو بیکار سمجھنے اور ان سے دور رہنے کی وجہ سے آدمی کے عقائد خراب ہوجاتے ہیں، دین سے وہ دور ہو جاتا ہے۔ دین سیکھنا ہے تو علماء کی صحبت میں بیٹھو ان کی جوتیاں سیدھی کرو جب اصل دین یعنی قرآن و حدیث کی باتیں معلوم ہوں گی، اور حق و باطل سمجھ میں آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند