• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165204

    عنوان: میرے ایك رشتہ دار نے كہا كہ امام مہدی كی دعوت كا مركز نظام الدین ہوگا؟ كیا ان كی یہ بات صحیح ہے؟

    سوال: میرے ایک رشتہ دار نے مجھ سے یہ کہا کہ امام مہدی (علیہ السلام) کا بھی دعوت کا مرکز نظام الدین ہوگا، تو ان کا ایسا کہنا صحیح ہے؟ نیز ایسا عقیدہ رکھنے والے کے متعلق کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 165204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-149/B=2/1440

    آپ کے وہ رشتہ دار قرآن وحدیث اور شریعت کے علوم سے بالکل نابلد اور پرلے درجہ کے جاہل ہیں۔ انہوں نے جو بات کہی ہے بالکل غلط ہے اس کا کوئی سر پیر نہیں ہے وہ مدینہ میں پیدا ہوں گے پھر مکہ جائیں گے پھر وہ ہجرت کرکے ملک شام میں بیت المقدس تشریف لے جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند