• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 165191

    عنوان: ’’اللہ کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے‏‘‘، كہنے والے كا حكم؟

    سوال: جناب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہوں یا اس کا عقیدہ یہ ہو کہ اللہ کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے یااللہ کی برداشت کی انتہا ہوتی ہے یااللہ کی قوت محدود ہوتی ہے اس شخص کے اوپر کیا فتویٰ لگے گا؟

    جواب نمبر: 165191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 19-24/M=1/1440

    اللہ تعالیٰ کی ہر صفت لامحدود ہے ، قوت برداشت کی بھی کوئی انتہاء نہیں ہے۔ شخص مذکور جو اللہ تعالیٰ کی برداشت اور قوت کو محدود کہتا ہے اس کی مراد کیا ہے؟ کس پس منظر میں اور کس انداز میں مذکورہ بات کہتا ہے اور اس شخص کے مزید عقائد کس طرح کے ہیں؟ خود قائل مذکور سے پوری بات واضح طور پر لکھوا کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند