عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 1384
کیا اللہ کو گاڈ (God) لکھنا یا پکارنا صحیح ہے؟
کیا اللہ کو گاڈ (God) لکھنا یا پکارنا صحیح ہے؟
جواب نمبر: 138401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 902/ب = 848/ب)
لفظ اللہ یہ ذاتی نام ہے اور تمام صفاتِ کمالیہ کو شامل ہے اس لیے ہمیں صرف اللہ ہی کہہ کر پکارنا چاہیے دوسرے صفاتی نام سے بھی پکارنا درست ہے لیکن دوسرے الفاظ میں صرف ایک صفت کا اظہار ہوتا ہے تمام صفات کا اظہار نہیں ہوتا ہے۔ اور لفظ گاڈ یہ انگریزی کا لفظ ہے اس کا لغوی و اصطلاحی معنی ہمیں معلوم نہیں اور کن کن صفاتی معنی کو شامل ہے یہ بھی معلوم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اللہ
تعالی کے بعد سب سے بڑا مرتبہ کس کا ہے آدم علیہ السلام کا جو سب سے پہلے نبی ہیں یا
کسی اورنبی کا؟ (۲)کیا
فرماتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ کے تحت کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو علم
غیب اللہ تعالی کی عطا سے ہے یا نہیں؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟
اسی طرح سے دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کو بھی علم غیب ہے؟(۳)کیا شیطان کو ہماری ہر چیز
کی خبر ہوتی ہے جو ہمیں بہکاتا ہے؟ کیا شیطان بھی علم غیب رکھتا ہے؟ (۴)ملک الموت ایک وقت میں
کتنی جگہ پہنچ سکتے ہیں؟
جو غیر مسلم لوگ دنیا میں نیک کام کرتے ہیں انکے ساتھ آ خرت میں کیا ہوگا
2446 مناظرمجھے ایک مسئلہ جاننا ہے کہ ایک انسان جو غیر مسلم ہے اور اسے اسلام کے بارے میں کچھ بھی علم یا کوئی بھی معلومات نہیں ہے ،یا یوں سمجھ لیں کہ اسے یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ اسلام کیا ہے۔ اور اس انسان نے اپنے معاشرہ کے تحت ہر نیک کام کیا ہے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے۔ کل قیامت کے دن جب حساب ہوگا بے شک اللہ اس سے سوال کریں گے کی دین کیا ہے وہ یہی جواب دے گا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسلام کیا ہے۔ وہ انسان اپنی دلیل پیش کرے گا کہ مجھ تک اسلام نہیں پہنچا۔ ہم جانتے ہیں کہ جو انسان کلمہ گو نہیں ہے وہ جہنم میں جائے گا۔ اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ انسان جنت میں جائے گا یا جہنم میں جس تک اسلام ہی نہیں پہنچا اور اس نے اپنے معاشرے کے لحاظ سے ہر نیک کام کیا ہے؟ آپ کے جواب کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔
3145 مناظرحضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جو شخص یہ کہے کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب ہیں وہ جھوٹا ہے گویا کہ اس نے اللہ پر بہتان باندھا۔ میرا سوال ہے کہ : یہ روایت کن کن کتابوں میں ملتی ہے؟ برائے کرم مجھے تفصیل کے ساتھ بتائیں کتابوں کے نام، حدیث نمبر، جلد نمبر، صفحہ نمبر۔
6582 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ (۱)مرنے کے بعد مسلمان کی روح کہاں رہتی ہے،
جنت میں رہتی ہے یا مردے کے جسم میں ہمیشہ کے لیے لوٹا دی جاتی ہے؟ اگر جنت میں
رہتی ہے تو پھر قبر میں اس کے جسم کو راحت کیسے ملتی ہے؟ (۲)مرنے کے بعد کافر کی روح کہاں رہتی ہے،
جہنم میں رہتی ہے یا مردے کے جسم میں ہمیشہ کے لیے لوٹا دی جاتی ہے؟ اگر جسم میں
نہیں رہتی ہے تو ان پر عذاب کیسے ہوتا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں۔
عرصہ سے اپنی اصلاح کی کوشش کررہا ہوں ظاہری اعمال اور باطن کی بھی، اس اصلاح کی ایک کڑی میرے عقائد کی درستگی بھی ہے، اس کے لیے میں نے بہشتی زیور کے عقائد کا حصہ بھی پڑھا ہے، بہت مفید ہے لیکن مزید درستگی کے لیے جس کی مجھے اشد ضرورت ہے، ایک کتاب خریدا ہے جس کا نام حقانی عقائد الاسلام ہے اس کتاب کے مصنف حضرت مولانا عبدالحق حقانی دہلوی رحمة اللہ تعالی علیہ ہیں، آپ جناب سے پوچھنا ہے کہ کیا یہ کتاب مستند ہے، اگر ہے تو میرے لیے اس کی آسانی ارو مفید ہونے کے لیے دعا بھی کیجیے (صرف صراحت کے لیے آپ جناب سے موٴدبانہ عرض ہے کہ میں حنفی ہوں)
3518 مناظرفیروزہ پتھر کی انگوٹھی پہننا كیسا ہے؟
6627 مناظر