• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 1121

    عنوان:

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے غلط وسوسے آتے ہیں اس کا علاج بتائیں

    سوال:

    مجھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت برے خیالات آتے ہیں۔ میں ان خیالات کو غلط سمجھتا ہوں، اور روز ذکر بھی کرتا ہوں، کیا اس کا کوئی علاج ہے؟ اس سے آدمی کافر تو نہیں ہوتا؟ میں اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں، میری رہ نمائی کیجئے۔

    جواب نمبر: 1121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  718/ج = 719/ج)

     

    جب آپ ان خیالات کو زبان پر نہیں لاتے ہیں اور انھیں دل سے برا سمجھتے ہیں تو اس سے آپ کے ایمان پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ انھیں برا سمجھنا اور ان سے دل کو کوفت ہونا عین ایمان ہے، جب اس طرح کے خیالات آیا کریں تو آپ یہ پڑھ لیا کریں: أعوذ باللہ من الشیطان و آمنت باللہ ورسلہ اس سے ان شاء اللہ اس طرح کے خیالات رفع ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند