متفرقات - سیر وجہاد

United Arab Emirates

سوال # 176106

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہٴ نسب کیا ہے؟ نبی اکرم ﷺ سے لے کر آدم علیہ السلام تک سارا شجرہ نسب بتائیں۔ ان سوالات کا تفصیلی جوابات مرحمت فرمائیں ۔عین نوازش ہوگی۔

Published on: Dec 30, 2019

جواب # 176106

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 382-305/D=05/1441



آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ نسب



سیدنا ومولانا محمد بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مُرّة بن کعب بن لُویّ بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانة بن خزیمة بن مدرکة بن الیاس بن مضر بن نذار بن معد بن عدنان۔



حافظ عسقلانی فرماتے ہیں کہ امام بخاری علیہ الرحمة نے اپنی جامع صحیح میں نسب شریف کے سلسلے کو فقط عدنان تک ذکر فرمایا مگر اپنی تاریخ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام تک سلسلہ نسب کو ذکر فرمایا ہے ، وہ یہ ہے:



عدنان بن اُدو بن المقوّم بن تارح بن یشحب بن یعرب بن ثابت بن اسماعیل ابن ابراہیم علیہما الصلاة والسلام۔



عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نسب شریف کو بیان فرماتے تھے تو عدنان سے تجاوز نہ فرماتے، عدنان تک پہنچ کر رُک جاتے، اور فرماتے کذب النسابون یعنی نسب والوں نے غلط کیا انھیں سلاسل النساب کی تحقیق نہیں جو کچھ کہتے ہیں وہ بے تحقیق ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات