متفرقات - سیر وجہاد

?????

سوال # 169761

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے وفات کے کتنے وقت کے بعد نمازِ جنازہ اور دفن کیا گیا تھا؟ اس سلسلے ذرا رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین

Published on: Mar 17, 2019

جواب # 169761

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:520-483/sd=7/1440



 دو شنبہ ( پیر) کے دن آپ کی وفات ہوئی اور سہ شنبہ ( منگل ) کے دن صحابہ کرام نے تنہا تنہا نماز جنازہ پڑھی، پھر چہار شنبہ(بدھ) کی شب میں تدفین عمل میں آئی ۔( سیرة المصطفی: ۱۸۶/۳، ۱۸۹) ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات