• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 166659

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات كی تعداد كتنی ہے؟

    سوال: سوال: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کل کتنے نکاح فرمائیں کیا کچھ نکاح ایسے بھی ہیں جن کے بعد رخصتی عمل میں نہیں آئی، میرے یاد پڑتا جلالین شریف کے سبق میں ہمارے ایک استاذ نے فرمایا کہ آپ کل عقد تو ۲۱ ہوئے لیکن رخصتی ۱۳ کی ہوئی کیا یہ صحیح ہے ؟ اگرصحیح ہے تو حوالہ درکا ہے ۔ برائے کرم جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 166659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 187-178/D=3/1440

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کل گیارہ ہیں، جن پر سب کا اتفاق ہے؛ لیکن ابن القیم رحمة اللہ علیہ نے ”زاد المعاد“ میں یہ لکھا ہے کہ بعض ایسی عورتیں ہیں جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا پیغام بھیجا ، مگر نکاح نہیں ہوا، اور بعض نے خود کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں لانا نہیں چاہا، اور بعض نے خود کو ہبہ کیا مگر آپ علیہ السلانے ان کو اپنی زوجیت میں قبول نہیں کیا، ان کی تعداد کل چار پانچ ہے، بعض علماء کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد کل تیس (۳۰) ہے؛ لیکن معتبر اہل سیر اس کا انکار کرتے ہیں۔ تفصیل کے لئے ”سیرة المصطفیٰ “ اور ”اصح السیر“ دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند