• متفرقات >> سیر وجہاد

    سوال نمبر: 1626

    عنوان:

    اگر کوئی شخص کسی ایسی تنظیم میں شا مل ہونا چاہتاہے جو پوری دنیا میں خلافت قائم کر نے کی کوشش کررہی ہواس تنظیم کی کیا خصوصیا ت ہونی چا ہئیں؟ براہ کرم ، اہم نکا ت بیان فرما ئیں۔

    سوال:

    اگر کوئی شخص کسی ایسی تنظیم میں شا مل ہونا چاہتاہے جو پوری دنیا میں خلافت قائم کر نے کی کوشش کررہی ہواس تنظیم کی کیا خصوصیا ت ہونی چا ہئیں؟ براہ کرم ، اہم نکا ت بیان فرما ئیں۔

    جواب نمبر: 1626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374/ ھ= 1059/ ھ

    اخلاقِ فاضلہ (تقویٰ، طہارت، صبر، شکر، سخاوت، شجاعت، قناعت، ایثار، حلم، عفو، صدق، تواضع، احسان، شفقت، رضاء، تسلیم، زہد ورع، دیانت، امانت، اخلاص وغیرہ) میں اعلیٰ مرتبہ پر اس تنظیم کے افراد فائز ہوں، نیز اخلاقِ رذیلہ (بخل، حسد، غضب، حرص، کذب، ریاء، جدال، عجب، تکبر، لعن، غیبت، حب جاہ، حب مال وغیرہ) سے کلی اجتناب اس تنظیم کے افراد کی خصوصیات ہونی چاہئیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند